تاک جھانک

( تاک جھانْک )
{ تاک + جھانْک (ن مغنونہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'تاک' کے ساتھ سنسکرت زبان میں 'جھانکنا' سے حاصل مصدر 'جھانک' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نظربازی، گھورا گھوری۔
 بڑھتے بڑھتے دکھ نہ بن جائے کہیں یہ تاک جھانک آرزو اتنا سمجھ رکھو یہ ہے چسکا برا      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٠ )
٢ - نگرانی، دیکھ بھالی۔
"بھلا ایسی تاک جھانک میں کسی کی شامت آئی ہے کہ رشوت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھ لے۔"      ( ١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٢٩ )
  • نَظَر بازی
  • تاڑ
  • look
  • regard
  • glance
  • gaze;  fixed look
  • stare;  peep
  • watch
  • look-out
  • expectation;  view
  • aim
  • the act of aiming (at);  staring
  • exchange of glances;  bo-peep