تاکید بلیع

( تاکِیدِ بَلِیع )
{ تا + کی + دے + بَلِیع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تاکید' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'بلیغ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٨ء میں "حدائق انظار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پوری تاکید، سخت تاکید۔
"بعد ازاں تمام سرداروں کو پس پردہ بلا کر حفاظت و رفاقت میں شاہزادہ کی تاکید بلیغ کی۔"      ( ١٨٥٨ء، حدائق انظار، ٣٦ )