تالا کنجی

( تالا کُنْجی )
{ تا + لا + کُن + جی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'تالا' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ہی اسم 'کنجی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے تحریراً "نور اللغات" کے حوالے سے مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قفل اور کنجی، تالا چابی، کواڑ اور صندوق وغیرہ بند کرنے کا طریقہ (شبد ساگر؛ نور اللغات؛ جامع اللغات)
٢ - بچوں کے ایک کھیل کا نام۔ (شبد ساگر؛ نور اللغات؛ جامع اللغات)