تالیف قلب

( تالِیفِ قَلْب )
{ تا + لی + فے + قَلْب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تالیف' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'قلب' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "ترجمہ عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : تالِیفِ قُلُوب [تا + لی + فے + قُلُوب]
١ - دلوں کو مائل کرنے اور اپنانے کا عمل، دل موہ لینے کا کام۔
"آپ نے انصار کو سمجھایا کہ مکہ کے لوگ جدید الاسلام ہیں میں نے ان کو جو کچھ دیا حق کی بنا پر نہیں بلکہ تالیف قلب کے لیے دیا۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٨٠:١ )
  • Uniting hearts in friendship;  conciliating or winning hearts
  • or the art of doing so.