تاؤ پیچ

( تاؤ پیچ )
{ تا + او (و مجہول) + پیچ (ی مجہول) }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'تاو' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پیچ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٠٣ء میں "پریم ساگر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - پیچ و تاب، غم و غصہ۔
"اس نالائق حرکت پر رہ رہ کر تاؤ پیچ آتا تھا۔"      ( ١٩٢٦ء، نور اللغات )