تاڑ پتر

( تاڑ پَتْر )
{ تاڑ + پَتْر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'تاڑ' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ہی اسم 'پتر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء میں "انگریزی عہد میں ہندوستان کے تمدن کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تاڑ کا پتا جو بڑے پنجے کی شکل کا ہوتا ہے (قدیم زمانے میں اس سے کاغذ کا کام لیا جاتا تھا اور عموماً اس پر ناخن گیر وغیرہ کی مدد سے لکھائی کی جاتی تھی)۔
"یہ نئی پود کے طالب علم نہ فرش پر حروف گھسیٹ لینے کو کافی قابلیت جانتے تھے اور نہ سیاہی اور نرسل سے تاڑ پتر پر لکھ لینے کو انتہائی تعلیم سمجھتے تھے۔"      ( ١٩٣١ء، انگریزی عہد میں ہندوستان کے تمدن کی تاریخ، ١٥١ )