تبادلۂ نسل

( تَبادِلَۂِ نَسْل )
{ تَبا + دِلَہ + اے + نَسْل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبادلہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'نسل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء میں "برائیو فائیٹا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک نسل کی دوسری نسل میں تبدیلی یا منتقلی۔
"ان پودوں میں واضح تبادلۂ نسل پایا جاتا ہے یعنی جنسی پودے اور غیرجنسی مستقل طور پر ایک دوسرے کو پیدا کرتے رہتے ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، برائیو فائیٹا، ٦ )