تبارک اللہ

( تَبارَکَ اللہ )
{ تَبا + رَکَل (ا غیر ملفوظ) + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسماء 'تبارک اور اللہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور کلمہ توصیف مستعمل ہے۔ ١٨٧٥ء میں "دبیر، دفتر ماتم" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف تحسین
١ - [ لفظا ]  بڑائی اللہ کے لیے ہے، مدح میں تعجب کے موقع پر یہ فقرہ رائج ہے، سبحان اللہ، ماشاء اللہ، کیا کہنا۔
 زہے وہ تاج سر لافتٰی کی تیغ دو سر تبارک اللہ اجل بولی پاؤں پر گر کر      ( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٧٣:٣ )
  • God the hallowed or magnified