ادھر ادھر

( اِدَھر اُدَھر )
{ اِدَھر + اُدَھر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'ادھر' کے ساتھ اس کا متضاد لفظ 'ادھر' استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں
١ - دونوں طرف، جانبین، دائیں بائیں، آمنے سامنے۔
"ادھر ادھر تلنگے، وردیاں ڈانٹے سنگینیں چڑھاش ڈٹے کھڑے ہیں۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٠٩:٢ )
٢ - ہر چہار طرف، ہر طرف، آس پاس، اردگرد۔
 آثار سوگ کے نظر آئے ادھر ادھر ماتم میں تین بار بجا موت کا گجر    ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٨٢ )
٣ - مختلف غیر معین مقامات میں، یہاں وہاں، جگہ جگہ۔
"وہاں تو عورتیں بے پردہ کھلے بندوں ادھر ادھر پھرتی رہتی ہیں۔"
٤ - کسی نامعلوم مقام پر، کہیں، کسی جگہ۔
"ایک آدمی اپنا مال ادھر ادھر چھپا کر اسقل بیوس کے پاس آیا۔"      ( ١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ٣٢ )