تبلیغ رسالت

( تَبْلِیغِ رِسالَت )
{ تَب + لی + غے + رِسا + لَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبلیغ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'رسالت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٦ء میں "سوانحات سلاطین اودھ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - رسول ہونے کا پیغام امت کو دینا، پیغمبری کا اعلان کرنا۔
"جب قاسم علی خاں نے تبلیغ رسالت کی وزیر علی خاں نے اسی وقت ان کے سامنے ہاون دستے سے کچلوا ڈالا۔"      ( ١٨٩٦ء، سوانحات سلاطین اودھ، ١٤٤:١ )
٢ - احکام شریعت و پیام خداوندی ہندوؤں تک پہنچانا۔
"حضورۖ سے مروی علوم کی دو قسمیں بیان کی ہیں ایک وہ جو تبلیغ رسالت سے متعلق ہیں اور دوسرے وہ جو تبلیغ سے متعلق نہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، اصول فقہ اور شاہ ولی اللہ، ١٩٣ )