تبویض

( تَبْوِیض )
{ تَب + وِیض }
( عربی )

تفصیلات


بوض  بَیضَہ  تَبْوِیض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "تغذیہ و غذایات حیوانات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بیضہ یا انڈے بننے کی کیفیت، انڈے دینے کا عمل۔
"خوراک میں مینگنیز کی قلت سے مادہ جانوروں میں بلوغ (puberty) دیر سے ہوتا ہے اور تبویض Ovulation میں بے قاعدگی آجاتی ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، تغزیہ و غذایات حیوانات ١٠٧ )