تجنیس صوتی

( تَجْنِیسِ صَوتی )
{ تَج + نی + سے + صَو (و لین) + تی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تجنیس' کے ساتھ کسرہ صفت ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'صوتی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے "بنیادی اسالیب بیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایسے مختلف الفاظ جن میں کوئی صوت مشترک ہو۔
"تجنیس صوتی مختلف الفاظ کی ابتداء میں بار بار ایک ہی آواز کا آنا۔"      ( بنیادی اسالیب زبان، ٦٨ )