تجنیس عارضی

( تَجْنِیسِ عارِضی )
{ تَج + نی + سے + عا + رِضی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تجنیس' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'عارضی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء میں "اخلاق نقوماجس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - دو لفظوں کی بلحاظ حروف یکسانیت مگر بلحاظ معنی اختلاف۔
"تجنیس عارضی سے یہاں مراد ہے اشتراک صورت اور اختلاف معنی۔"      ( ١٩٣١ء، اخلاق نقوماجس، ١٣ )