تجنیس قلب

( تَجْنِیسِ قَلْب )
{ تَج + نی + سے + قَلْب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تجنیس' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'قلب' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے "تجلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تجنیس کی ایک قسم جس میں متجانس الفاظ کے حروف الٹنے سے معنی بھی بدل جائیں، جیسے، باد، داب۔
"علاوہ صفت مذکورہ کے ضرب و عروض میں تجنیس قلب ہے۔"      ( تجلیات، ٢٥١:١ )