ادب لطیف

( اَدَبِ لَطِیف )
{ اَدَبے + لَطِیف }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اَدَب' کے ساتھ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'لَطِیْف' استعمال کیا گیا ہے۔ مرکب توصیفی ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ انشا جس میں تخیل اور جذبات سے کام لیا گیا ہو اور اسلوب بیان کی خوبی نمایاں ہو، جس میں اسلوب موضوع پر مقدم ہو؛ نظم منشور؛ رومانیت اور شگفتہ نگاری پر مشتمل لٹریچر۔
"یہ ہلکے پھلکے افسانے اس نوع کے ہیں جن کا شمار ادب لطیف میں کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٣ء، نقد ادب (ترجمہ)، ل احمد، ١٧ )
  • belles-lettres