تجوز

( تَجَوُّز )
{ تَجَو + وُز }
( عربی )

تفصیلات


جوز  جَواز  تَجَوُّز

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٠٨ء میں "اساس الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - چشم پوشی، رعایت، بآسانی حاصل کر لینا، بات کہنا۔
"اس کی طرف ہمارا ذہن منتقل ہوتا اور ہماری توجہ، ادراک، فکر، تاثر، تجوز . منعطف ہوتا ہے۔"      ( ١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٢٣٧ )