تحت الجوی

( تَحْتُ الْجَوّی )
{ تَح + تُل ( ا غیر ملفوظ) + جَوْ + وی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ماخوذ اسم 'تحت' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'جو' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٦ء میں "طبقات الارض" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - [ ارضیات ]  خلا اور فضا کے نیچے۔
"تحت البحری براکین کا ڈھال یعنی میلان تحت الجوی براکین کے ڈھال سے زیادہ نہیں ہوتا۔"      ( ١٩١٦ء، طبقات الارض، ١٦ )