تحدی

( تَحَدّی )
{ تَحَد + دی }
( عربی )

تفصیلات


حدی  تَحَدّی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٧١ء میں "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مقابلہ، غالب آنے کی جد و جہد، حریف کو مقابلے کی دعوت، لڑائی۔
"اس تحدی سے جو خدا کی طرف سے کی گئی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان دو بالا ہو گئی۔"      ( ١٩٢٧ء، دنیا کا آخری پیغمبر، ٢٤ )
٢ - اصرار، تاکید، توثیق۔
"آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ربانی نشانیاں عنایت ہوئیں یہی ایک معجزہ ہے جس کی اللہ تعالٰی نے تحدی کی ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٦١:٣ )