دعوتی

( دَعْوَتی )
{ دَع + وَتی }
( عربی )

تفصیلات


دعو  دَعْوَت  دَعْوَتی

عربی زبان سے مشتق اسم 'دعوت' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'دعوتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٨٦ء سے "دیوان معظم (قلمی نسخہ)، ورق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - دعوت سے منسوب یا متعلق۔
"دعوتی اور اشاعتی کاموں میں اس طبقہ کا تعارف حاصل رہا۔"      ( ١٩٨٣ء، کاروانِ زندگی، ٢٧٧ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مقرر ورد اور وظیفے کے ذریعے جن یا ہمزاد وغیرہ کو حاضر کرنے والا یا ستاروں سے استعانت لینے والا عامل، عمل حاضرات کرنے والا شخص۔
 چھوڑا کوئی عاقل و دعوتی کریں فکر تا شاید آسیب کی      ( ١٨٠٢ء، بہار دانش، طیش، ٢٤ )