دعوت الی الحق

( دَعْوَتِ اِلٰی الْحَق )
{ دَع + وَتے + اِلَل (ی، الف غیر ملفوظ) + حَق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دعوت' کے آخر پر کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی ترکیب 'الٰی الحق' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١٣ء سے "مضامین ابوالکلام آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سچائی کی طرف آنے کا بلاوا۔
"دعوت اِلٰی الحق کے لیے شجاعت قلب درکار ہے۔"      ( ١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٤ )