دعویء نبوت

( دَعْویٰءِ نُبُوَّت )
{ دَع + وا (ی بشکل ا) + اے + نُبُوْ + وَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دعویٰ' کے آخر پر ہمزہ زائد لگا کر کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے مشتق اسم نبوت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٣ء سے "فرقے اور مسالک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نبی ہونے کا دعویٰ۔
"مصمودہ (٣١٨ھ). ایک مذہبی گروہ کی. سرغنہ ایک عورت تھی. اس نے دعویٰ نبوت کے بعد نمازوں کے دعائیہ کلمات بدل دیئے۔      ( ١٩٧٣ء، فرقے اور مسالک، ٢٤٨ )