دفاعی توافق

( دِفاعی تَوافُق )
{ دِفا + عی + تَوا + فُق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'دفاعی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'توافق' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٣ء سے "مبادی نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : دِفاعی تَوافُقات [دِفا + عی + تَوا + فُقات]
١ - [ نباتیات ]  دو تخموں کے درمیان بچاؤ کا فرق۔
"دفاعغی توافقات، دعا تخموں اور برہنہ تخموں کے درمیان بنیادی امتیاز (یعنی مادگیں کی تکوین) بلاشبہ ایک توافق کے طور پر پیدا ہوا جس سے بیض دان اور بیج کی بہتر حفاظت حاصل ہوگئی۔"      ( ١٩٤٣ء، مبادی نباتیات (ترجمہ)، ٦٧٧:٢ )