عربی زبان سے اسم مشتق۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ عربی میں اصل لفظ 'ابتغاء' ہے اردو میں 'ء' کی آواز نہ ہونے کی وجہ سے 'ابتغا' لکھا جاتا ہے، 'ابتغاء' بھی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو گلیاتِ ولی میں مستعمل ملتا ہے۔