ادا کنندہ

( اَدا کُنِنْدَہ )
{ اَدا + کُنِن + دَہ }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اَدا' کے ساتھ فارسی زبان سے مصدر 'کردن' سے اسم فاعل قیاسی 'کنندہ' لگایا گیا ہے۔

صفت ذاتی
١ - چکانے والا، جو ذمے ہے اس کا دینے والا، سبکدوشی حاصل کرنے والا (قرض یا فرض سے)۔
"ٹکس کی دو قسمیں قرار دی گئی ہیں، ایک یہ کہ ٹکس کا ادا کنندہ اور مورد ایک ہی شخص ہو۔"      ( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ٣٤٧ )
٢ - بجا لانے والا، انجام دینے والا۔
 دل اس شقی کا ہے مردہ اگرچہ زندہ ہے رسوم جہل کا اب بھی ادا کنندہ ہے      ( ١٨٩٤ء، سجاد رائے پوری، مرثیہ (ق)، ٧ )