دفتر شاہی

( دَفْتَر شاہی )
{ دَف + تر + شا + ہی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'دفتر' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخود اسم صفت 'شاہی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٩٢٠ء سے "مضامین عظمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - نوکر شاہی، افسرانہ رویہ۔
"یہ مسلسل واقعات اس اندرونی مرض کے ظاہری آثار تھے جس کی یہ غیرملکی دفتر شاہی گورنمنٹ شکار تھی۔"      ( ١٩٢٣ء، خطبۂ صدارت (مولانا محمد علی) ٦٣ )