دقیق نظری

( دَقِیق نَظَری )
{ دَقِیق + نَظَری }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دقیق' کے ساتھ عربی اسم 'نظر' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٩٣٣ء سے "قدیم قانون" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مشکل پسندی، باریک بینی۔
"اس عرض مدت میں مقننین کی دقیق نظری نے معمولی قانونی یا بیعی وصیت میں. اصلاحیں اور ترقیاں کیں۔"      ( ١٩٣٣ء، قدیم قانون (ترجمہ)، ١٦٩ )