دل جانی

( دِل جانی )
{ دِل + جا + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دل' کے ساتھ فارسی اسم 'جان' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ 'نسبت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٣ء سے "گل بہ صنوبر چہ کرد (آرام کے ڈرامے)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - دل جان، محبوب، نہایت عزیز، جان سے پیارا، دلی دوست۔
"میاں مرغیوں سے تو میری زندگانی ہے یہی میرے بچے دل جانی ہیں۔"      ( ١٨٨٣ء، گل بہ صنوبر چہ کرد (آرام کے ڈرامے)، ٢٣٨:٣ )