دل کھول کر

( دِل کھول کَر )
{ دِل + کھول (و مجہول) + کَر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دِل' کے ساتھ سنسکرت سے اردو قاعدہ کے تحت ماخوذ متعلق فعل 'کھول کر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٠ء سے "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بخوبی، بیدھڑک ہو کے، اچھی طرح، جی بھر کے۔
"ہم سب نے اپنے اپنے مشکوک کا دل کھول کر اظہار نہیں کیا۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٥٥ )