اس میں

( اِس میں )
{ اِس + میں (ی مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'اِس'کے ساتھ حرف جار 'میں' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٥٢ء کو "دیوان زادہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اس بات میں، اس معاملے میں۔
 بھروں گا تابہ دم واپسیں میں تیرا دم اگرچہ اس میں مرا دم رہے رہے نہ رہے      ( ١٨٤٠ء، نصیر، چمنستان سخن، ٢١٥ )
٢ - اس اثنا میں، اس دوران، اتنے میں۔
"شہزادہ تو یہ سوچتا ہے، اس میں ہنسی اور باتوں کی آواز آئی۔"      ( ١٨٧٧ء، طلسم گوہر بار، ٢٥ )
٣ - چاہے، خواہ، اس بناء پر، اس سبب سے۔
 ستم ایجاد رہو گے ستم ایجاد رہے اس میں اب شاد رہے یا کوئی ناشاد رہے      ( ١٩٤١ء، فانی، کلیات، ٢٧٥ )
  • in this
  • herein;  hereupon;  mean while;  in the meantime