دستی صنعت

( دَسْتی صَنْعَت )
{ دَس + تی + صَن + عَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دستی' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'صنعت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٤ء سے "معاشی و تجارتی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
جمع غیر ندائی   : دَسْتی صَنْعَتوں [دَس + تی + صَن + عَتوں (و مجہول)]
١ - ہاتھ کی بنی ہوئی مصنوعات، دست کاری۔
"قدیم ہندوستانی دستی صنعتوں کی پیداوار نے جو عالمگیر شہرت حاصل کی وہ اس واقع کی بین شہادت ہے کہ ہندوستانی روحانیت نے گزشتہ زمانہ میں معاشی جدوجہد کو مفلوج نہیں کیا۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ١٧٨:١ )