دستی خط

( دَسْتی خَط )
{ دَس + تی + خَط }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دستی' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'خط' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٣ء سے "کاروانِ زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع   : دَسْتی خُطُوط [دَس + تی + خُطُوط]
جمع غیر ندائی   : دَسْتی خَطوں [دَس + تی + خَطوں (و مجہول)]
١ - ہاتھ کا لکھا ہوا۔
"میں نے ہنسوہ کے قلمی ذخیرہ میں حضرت شاہ عبدالغنی صاحب کا دستی خط اور مولانا عبدالسلام صاحب کا جواب دیکھا ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، کاروانِ زندگی، ٩٣ )