دشت گردی

( دَشْت گَردی )
{ دَشْت + گَر + دی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دشت' کے بعد فارسی اسم 'گرد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٧ء سے "خانہء خمار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - صحرا نوردی، جنگلوں کی خاک چھاننا۔
 جنوں میں صبر نہ آے گا دشت گردی سے ہے لذت خلش زخم نوک خار مجھے      ( ١٨٩٧ء، خانہء خمار، ٩٧ )