پراکرت زبان سے ماخوذ صفت عددی 'دس' کے ساتھ 'واں' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٥ء سے جامع الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ فاتحہ جو کسی کے مرنے کی تاریخ سے دسویں دن ہو۔
"صابرہ نے اس خط کو کوئی جواب نہیں دیا لیکن دسواں بیسواں، چہلم وغیرہ جو نواب صاحب مرحوم کے لیے کیا گیا ان سب کی مجھے باقاعدہ اطلاع دی گئی۔"
( ١٩٣٠ء، باسی پھول، ٤٣ )