فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دشنام' کے ساتھ مصدر 'طرازیدن' سے مشتق صیغہ امر 'طراز' بطور لاحقہ فاعلی کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٣ء سے "انداز نظر" میں مستمعل ملتا ہے۔