دعوت اسلام

( دَعْوَتِ اِسْلام )
{ دَع + وَتے + اِس + لام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دعوت' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان ہی سے مشتق اسم 'اسلام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١٤ء سے "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اسلام کی طرف بلانا، دین اسلام کو قبول کرنے کی رغبت۔
"مکی دور کے ان نو دس سالوں میں دعوت اسلام آہستہ آہستہ مکہ کے باہر بھی متعارف ہوتی گئی۔"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلو پیڈیا، ١٣٢ )