صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - مخلوط النسل، دومیل کا۔
"مخلوط النسل یا دوغلے افراد کا نفسیاتی مطالعہ زیادہ پیچیدگیوں سے پر ہوتا ہے۔"
( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ، ٤٨٣ )
٢ - دوغونوں سے مرکب، ملا جلا، دو طرح کی خصوصیات کا حامل۔
"یہ تو وہ قسمیں تھیں جنہیں اسلامی طرز تعمیر کا صحیح نمونہ کہنا چاہیے مگر ان کے سوا دوطرز اور ہیں جنہیں دوغلا کہہ سکتے ہیں۔"
( ١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر ترجمہ، ٦ )
٣ - [ لسانیات ] ایسا لفظ جس کے اجزا دو مختلف زبانوں سے تعلق رکھتے ہوں۔
"ایسے لفظ تو الف سے لکھے ہی جائیں گے جن کے دونوں جز نہ عربی کے ہیں نہ فارسی کے جیسے. دورخا، دونسلا، دوغلا۔"
( ١٩٧٤ء، اردو املا، ١٠٠ )
٤ - ذیلی، اصل سے اخذکردہ۔
"مختلف ایٹموں کے مدارچے آپس میں مل کر دوغلے مدارچے بنائیں۔"
( ١٩٧٥ء، غیرنامیاتی کیمیا، ١٠١ )
٥ - مکار، دغا باز، رذیل، دورخا۔
"تم نہیں جانتے وہ بے حد دوغلا ہے، اس کی دو شخصیتیں ہیں مٹر کے چھلکوں کی طرح۔"
( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٨٨ )
٦ - کم اصل، نیچ ذات۔
"میں نے بڑفی غلطی کی تھی کہ ان دوغلے فرانسیسیوں کو فرانس میں واپس آنے کی اجازت دی تھی۔"
( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٣٠:٥ )
٧ - دو مختلف قسم کے اجزا سے بنا ہوا۔
"ریشم اور سوت کا ملواں چھوٹے پنے اور موٹی قسم کی بناوٹ کا معمولی وضع کا کپڑا ہندوؤں میں کسی خاص پوجا کے وقت استعمال ہوتا ہے۔"
( ١٩٤٠ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٦٨:٢ )