دوشیزگی

( دوشِیزَگی )
{ دو (و مجہول) + شی + زَگی }
( فارسی )

تفصیلات


دوشِیزَہ  دوشِیزَگی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دوشیزہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'گی' لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٦ء سے "فلورا فلورنڈا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کنوار پن، باکرہ ہونا۔
"مراندا پانچ سال کا عہد دوشیزگی کر کے معبدِ اریدو میں آگئی۔"      ( ١٩٦٠ء، قطرۂ گوہریں، ٨٢ )
  • Virginity