دوہرا بدن

( دُوہْرا بَدَن )
{ دُوہ + را + بَدَن }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دوہرا' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بدن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٨٨٠ء سے "فسانہ آزاد" مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جسم کا موٹاپا، فربہ ہونے کی حالت، جسیم، لحیم شحیم، تندرست۔
"ان کی عمر پینتالیس سال کے لگ بھگ تھی دوہرا بدن ہلکا سیاسی مائل رنگ۔"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ٥٩ )