دھاتی خواص

( دھاتی خَواص )
{ دھا + تی + خَواص }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'دھاتی' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'خاص' کی جمع 'خواص' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٧٥ء سے "غیرنامیاتی کیمیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دھات کی خاصتیں۔
"جدول کے بائیں جانب پائے جانے والے گروہ دھاتی خواص کا مظاہرہ کرتے ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، غیرنامیاتی کیمیا، ٢٣٥ )