دھوتی بند

( دھوتی بَنْد )
{ دھو (و مجہول) + تی + بَنْد }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'دھوتی' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے صیغہ امر 'بند' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٨٧ء سے "جام سرشار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : دھوتی بَنْدوں [دھو (و مجہول) + تی + بَن + دوں (و مجہول)]
١ - دھوتی باندھنے والا؛ مراد؛ بنیا۔
"اجی کن دھوتی بندوں کا ذکر کرتے ہو۔"      ( ١٨٨٧ء، جام سرشار، ٨٩ )
  • One who wears a dhoti