دھیمی آواز

( دِھیمی آواز )
{ دھی + می + آ + واز }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'دھیمی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آواز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٥ء سے "ترجمہ قرآن مجید، نذیر احمد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : دِھیمی آوازیں [دھی + می + آ + وا + زیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : دِھیمی آوازوں [دھی + می + آ + وا + زوں (و مجہول)]
١ - زیرلب گویا ہونے کی حالت، نرم اور نیچی آواز۔
"حسرت کا اپنا لب و لہجہ ہے جو انفعالیت سے نظریں نیچی کر کے دھیمی آواز میں بات نہ کرنے سے پیدا ہوا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٩٢٣:٢ )