تفصیلات
دَہْلنا دَہْلانا
ہندی زبان سے ماخوذ فعل لازم 'دہلنا' کا تعدیہ 'دہلانا' بنا۔ اردو میں فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٨ء سے "دیوان اظفری" میں مستعمل ملتا ہے۔
فعل متعدی
١ - خوف زدہ کرنا، ڈرانا۔
"ہوا کے دوش پر دہلانے والے خواب ہیں، بھولو پرانی بات کو تم۔"
( ١٩٦٦ء، زرد آسمان، ٢٩ )
- To shake
- to agitate; to cause to tremble or quake