سبز چائے

( سَبْز چائے )
{ سَبْز + چا + اے }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبز' کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'چائے' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٤ء سے "ناشتہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ہری پتیوں والی چائے جو پانی میں جوشانے سے سبز اور دودھ میں گلابی رنگ دیتی ہے۔
"پانی خوب کھولائیں جب ابال آنے لگے تو سبز چائے جتنی پسند ہو لے کر اس میں ڈال دیجیے۔"      ( ١٩٤٤ء، ناشتہ، ٦ )