سبز پری

( سَبْز پَری )
{ سَبْز + پَری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبز' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'پری' لگانے سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٢٦ء سے "دیوان معروف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سبز لباس والی ایک افسانوی پری کا نام، خیالی پری۔
"راجہ اندر کی سبز پری اور سرخ گلفام تجھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے۔"      ( ١٩١٣ء، انتخابِ توحید، ٧٤ )
٢ - [ کنایتہ ]  بھنگ۔
 زنداں سے ہراساں نہ ہو گلفام ہمارا وصل اس کو میسر ہے جہاں سبز پری کا      ( ١٩٢٠ء، بہارستان، ٦٩٩ )
٣ - سبز رنگ کی خوبصورت شے؛ خوبصورت عورت۔
"ہماری بیگم بھی سبز پری سے کم نہیں۔"      ( ١٩١٠ء، خواب ہستی، ٨٢ )