سبحانی

( سُبْحانی )
{ سُب + حا + نی }
( عربی )

تفصیلات


سبح  سُبْحان  سُبْحانی

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبحان' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - سبحان سے نسبت رکھنے والا، سبحان کا، مراد: خدا کا، اللہ تعالٰی کا۔
 کتا ہوں حسب حال اپنا جو میں کسب کمال یک سر یکایک کیوں عطا مجھ پر ہوا سو فیض سبحانی      ( ١٦٥٧ء، گلشن عشق، نصرتی، ٢٩ )
٢ - منزہ، پاک، بے عیب۔
"باقادر سبحانی رت تلخ ہے زندگانی کہاں سے آئیں یہ بلائیں آسمانی۔"      ( ١٨٩٧ء، ڈرامہ چندراولی، ٣٥ )
  • of God;  Divine.