سب کے سب

( سَب کے سَب )
{ سَب + کے + سَب }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سب' کے ساتھ 'کے' بطور حرف اضافت لگا کر پراکرت ہی سے اسم 'سب' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩١ء سے "براہین غم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تمام، کُل، سارے کے سارے۔
 سب کے سب روتے تھے صغرا کی طرح وقت سفر گھر سے تابوت کہ گہوارہ اصغر نکلا      ( ١٨٩١ء، تعشق لکھنوی، براہین غم، ٣٢ )