سبق آموزی

( سَبَق آموزی )
{ سَبَق + آ + مو (و مجہول) + زی }

تفصیلات


عربی اور فارسی سے ماخوذ مرکب 'سبق آموز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٥ء سے "علامہ اقبال کی داستان دکن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سبق سیکھنا، حیرت پکڑنا۔     
"ان کی عظمت و شان کو یاد کر کے آنسو بہاتے اور سبق آموزی کرتے تھے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٦٥ء، علامہ اقبال کی داستان دکن، ٧ )