سبزی مائل

( سَبْزی مائِل )
{ سَب + زی + ما + اِل (کسرہ ا مجہول) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سبزی' کے بعد عربی زبان ماخوذ اسم 'مائل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٢ء سے "کرنیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ہلکا سبز، سبز، سبز سا، قدرے سبز رنگ ہوئے کوئی رنگ، سبزئی۔
"سبز نہ سہی سبزی مائل سہی اس قسم کے آسمان دیکھنے کا ہمیں تو کبھی اتفاق نہیں ہوا۔"      ( ١٩٤٢ء، کرنیں، ١٨٢ )