سبزی خور

( سَبْزی خور )
{ سَب + زی + خور (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سبزی' کے ساتھ 'خوردن' مصدر سے صیغہ امر 'خور' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٢ء سے "عالم حیوانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جو گوشت سے پرہیز کرے، صرف سبزیاں ترکاریاں کھانے والا۔
"سبزی خور. ان وہ جانور ہیں جو گھاس، پودے سبزیاں یا بیج کھاتے ہیں۔ ان جانوروں میں ہضمی نالی. زیادہ لمبی ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٥٠٨ )
٢ - بھنگ بیچنے والا۔
"سر سبزی نہال قلم کی وصف دکان سبزی فروش سے ہے۔"      ( ١٨٥٧ء، مینا بازار اردو، ٣٠ )