بالٹی

( بالْٹی )
{ بال + ٹی }
( پرتگالی )

تفصیلات


Balde  بالْٹی

اصلاً پرتگالی کا لفظ Balde ہے اس سے ماخوذ اردو میں 'بالٹی' مستعمل ہے اور بطور اسم استعمال کیا جاتا ہے۔ ١٩٠٠ء میں "شریف زادہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بالْٹِیاں [بال + ٹِیاں]
جمع غیر ندائی   : بالْٹِیوں [بال + ٹِیوں (واؤ مجہول)]
١ - ڈول، ڈولچی۔
"بالٹی کا وارنش اڑ گیا تھا اسے درست کیا۔"      ( ١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٤٣ )
  • bucket